ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حکومت بچوں کی فیس معاف اور ٹیچروں کو مالی تعاون فراہم کرے: اجے کمار للو

حکومت بچوں کی فیس معاف اور ٹیچروں کو مالی تعاون فراہم کرے: اجے کمار للو

Wed, 29 Jul 2020 22:28:12    S.O. News Service

لکھنؤ،29؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی)اترپردیش کانگریس صدر اجے کمار للو نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھ کر کورونا وبا میں پرائیویٹ اسکولوں میں بچوں کی فیس معافی اور ٹیچروں و دیگر ملازمین کے لئے مالی مدد کا مطالبہ کیا ہے۔ للو نے کہا کہ گزشتہ چار ماہ سے عالمی وبا کووڈ۔19 کی وجہ سے روزگار پر کافی اثر پڑا ہے جس کی وجہ سے مڈل کلاس کے والدین کو اپنے بچوں کی فیس جمع کرنے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں چلنے والے یوپی بورڈ، سی بی ایس ای بورڈ، آئی سی ایس ای بورڈ اور دیگر بورڈوں کے طلبہ کے چار مہینے کی فیس معاف کی جائے، جبکہ ان منظورشدہ یا غیر منظور شدہ تعلیمی اداروں میں کام کرنے والے ٹیچروں اور ملازمین کو حکومت کم سے کم آٹھ ہزار روپئے فی ماہ کے حساب سے مالی تعاون فراہم کرے۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پیدا حالات کی وجہ سے نئے سال کی نصابی کتب میں تبدیلی نہ کی جائے اور بچوں کی اسکولی ڈریس بار بار نہ بدلی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ والدین اور تعلیمی شعبہ سے وابستہ ملازمین کی پریشانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے سبھی کے مطالبات کو ہمددردانہ طریقہ سے نافذ کیا جائے۔


Share: